برٹش جونیئر سکواش چمپین شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جتنے والے حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: (سٹی نیوز) آٹھ سال بعد برٹش جونیئر سکواش چمپین شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جتنے والے کھلاڑی حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے، نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

جونیئر اسکواش چمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے، سکوائش کے کھلاڑی اور آفیشلز کا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبال پاکستان سکواش فیڈریشن اور پی اے ایف کے حکام نے کیا۔

برطانیہ سے اسلام آباد پہنچنے والے سکواش کے کھلاڑیوں کے دستے میں دو آفشلز سمیت دس کھلاڑی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں