امریکہ اور ایران کشیدگی کے باعث پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان

کراچی: (سٹی نیوز) امریکہ ایران کشیدگی کے سبب پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آج مندی سے آغاز ہوا، مارکیٹ میں 410 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

امریکہ اور ایران کشیدگی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 280 پوائنٹس کی کمی، ہانگ کانگ 220، ممبئی 107، ملایشیین اسٹاک مارکیٹ میں 113 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مندی کا رحجان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا جس کا آغاز ہی 410 پوائنٹس کی کمی سے ہوا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے حالات ایسے ہی رہے تو پاکستان سمیت پورے خطے میں اسکے اثرات پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں