ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر میرا کیلئے وبال جان

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرنے پر اداکارہ میرا سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں جبکہ اداکارہ کی وفاقی وزیر شیخ رشید کیساتھ تصویر پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہمایوں سعید کیساتھ شادی کی تصویر شیئر کر دی جو ایک ڈرامے کی ریہرسل کے دوران لی گئی تھی۔

صارفین نے میرا کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید طنز کیا، کچھ نے تو فوری شادی کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ دوسری طرف شیخ رشید کیساتھ شیئر کی گئی تصویر پر صارفین میرا کا موازنہ حریم شاہ سے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں