صومالیہ: پارلیمنٹ کے قریب چیک پوائنٹ پر دھماکہ، 4 افراد ہلاک، 10 زخمی

موغادیشو: (سٹی نیوز) صومالیہ میں پارلیمنٹ کے قریب چیک پوائنٹ پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

صومالیہ کا دارالحکومت موغادیشو دھماکے سے لرز اٹھا جب پارلیمنٹ کے قریب واقع چیک پوسٹ پر بم پھٹ گیا، واقعے میں 3 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق دھماکے کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، واضح رہے کہ موغادیشو کو گزشتہ ہفتے بھی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 90 افراد مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں