ط

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار جتیندر پر 47 سال بعد ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جتیند پر ان کی کزن نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیتندر نے جب ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ ہے کہ 1971میں شملہ کے علاقے میں جتیندر کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی جہاں انہوں نے مجھے اور میرے والدکوفلم سیٹ پر آنے کی دعوت دی ۔جتیندر کپور مجھے اپنے ہوٹل میں ساتھ لے آئے ،میں لمبا سفر کرنے کے باعث تھکی ہوئی تھی اس لیے بیڈ پر جا کر سو گئی ۔کچھ دیر بعد جتیندر بھی میرے پاس آکرلیٹ گئے اور ان میں سے شراب کی بو آرہی تھی ،جتیندر مجھے جنسی ہراساں کرنے کے بعد وہاں سے چلے گئے اور میں خاموشی سے لیٹی رہی ۔
جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔ اداکار پر الزام لگانے والی کزن کا کہنا ہے کہ ’می ٹو‘ تحریک کی وجہ سے وہ اتنے سالوں بعد یہ سب کہنے کی ہمت آئی ہے۔75 سالہ اداکار کے خلاف ہماچل پردیش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان پر الزام لگانے والی کزن نے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ جیتندر نامور اداکار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور یہ نامور پروڈیوسر ایکتاکپور اور اداکار تشار کپور کے والد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں