بچی زیادتی کے بعد قتل، امام مسجد کو سزائے موت کا حکم

بدین(ویب ڈیسک)بدین کی مقامی عدالت نے 11 سالہ بچی مقدس سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر امام مسجد کو سزائے موت سناتے ہوئے دیگر تین ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

اپریل 2014 ءمیں کڈھن تھانے کی حدود میں مقامی امام مسجد غلام مرتضیٰ نے بلاول آرائیں ، عادل آرائیں اور وسیم آرائیں کے ساتھ مل کر قرآن پاک پڑھنے کے لیے آنے والی 11 سالہ معصوم مقدس کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جب کہ زیادتی کے تین دن بعد مقدس بدین کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ملز موں کے خلاف کڈھن تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ، جس پر بدین کی مقامی عدالت نے مولوی غلام مرتضی ٰکو سزائے موت ، جب کہ دیگر تین ملزموں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں