زکریا یونیورسٹی کیس، ملزم کی ایک اور طالبہ سے زیادتی کا انکشاف

ملتان(ویب ڈیسک)یونیورسٹی زیادتی کیس میں تفتیش کے دوران ملزم علی رضا کی طرف سے ایک اور طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے کا بھی انکشاف ہواہے۔

ایک شعبہ کی طالبہ سے علی رضا نے زیادتی کے بعد اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ یہ ویڈیو ملزم کے موبائل سے ملی ہے۔ متاثرہ طالبہ کا تعلق دبئی میں مقیم ایک خاندان سے ہے جو بدنامی کے خوف سے یونیورسٹی آنا پہلے ہی چھوڑ چکی ہے اور ملک چھوڑ کر بھی جا چکی ہے ، اس کی طرف سے پولیس سے انصاف کے حصول کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف یونیورسٹی کی سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کی سمیر ا نامی لڑکی کو حراست میں لیے جانے کی پولیس نے تردید کی ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سمیرا ایم فل کی طالبہ تھی اور ہاسٹل میں مقیم تھی، وہ گزشتہ جمعہ سے غائب ہے اورامکان ہے کہ اپنے گھر مظفرگڑھ جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں