مریدکے: لڑائی جھگڑا، بارات بغیر دلہن گھر لوٹ آئی

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پٹیالہ دوست محمد کے نوجوان عمر کی بارات دھوم دھام اور بینڈ باجے کے ساتھ تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ کالاخطائی پہنچی جہاں گھوڑون کے ڈانس کے دوران باراتیوں اور دلہن کے گھر آنے والے مہمانوں کے درمیان تکرار ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ڈنڈے سوٹوں کے استعمال تک پہنچ گئی۔ جھگڑے کی شدت بڑھنے پر بارات دلہن کے گھر جانے سے قبل ہی دلہن کے بغیر واپس اپنے گاﺅں لوٹ گئی۔ بارات کے لئے تیار کیا گیا کھانا گاﺅں بھر میں تقسیم کردیا گیا۔ دونوں گاﺅں کی بااثر شخصیات نے مثبت کردار اد اکرتے ہوئے لڑکی کے والدین کو اگلے روز لڑکے والوں کے گھر معذرت کے لئے بھیج دیا جس پر اکیلا لڑکا اپنے والد کے ہمراہ جاکر لڑکی بیاہ لایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں