14 سالہ لڑکی اغوا، 5 درندوں کی رات بھر زیادتی، حالت غیر

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) زمین پھٹی نہ آسمان گرا، تھانہ اروپ کے علاقہ علام چوک کے علاقہ سے چودہ سالہ لڑکی اغوا، پانچ درندوں کی رات بھر جنسی زیادتی، حالت غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک کر فرا، پولیس نے تمام ملزمان گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئیے، ورثاءکی وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپی۔

گزشتہ رات تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب ملزم چٹو نے جناح روڈ کی چودہ سالہ فاطمہ کو رکشے میں اغوا کرکے تھانہ علی پور کی حدود کوٹ فضلہ لے گئے جہاں ملزم چٹو اور فیضان وغیرہ پانچ ملزمان نے رات بھر شراب کے نشے میں دھت جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان کمسن بچی کے جسم کو سگریٹ سے داغتے رہے۔ پولیس نے لڑکی کی نشاندہی پر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چٹو نے لڑکی کو 10 ہزار میں بک کیا جوکوٹ فضلہ کے رہائشی فیضان وغیرہ کو سپلائی کردی، اب لڑکی کا کہنا ہے کہم یرے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، مزید تفتیش میں حالات کے مطابق انونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں