پیمرا کی الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے الیکٹرانک میڈیا کو ویلنٹائنز ڈے کو اجاگر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں الیکٹرونک میڈیا کو یاد دہانی کرائی گئی کہ ویلنٹائنز ڈے کو فروغ دینے پر پابندی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ہے۔اس کے علاوہ پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پابندی سے متعلق فیصلے کا متن بھی شامل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں