’’انتظار کو اس لڑکی کی وجہ سے قتل کیا گیا‘‘

کراچی (ویب ڈیسک) مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کے قتل کے شواہد مٹا دیئے گئے ہیں،ماہ رخ میرے بیٹے کے ساتھ سکول میں پڑھا کرتی تھی،اس کے والد نے امریکہ سے کال کی اور مجھے ڈرایا دھمکایا،انتظار کو ماہ رخ سے دوستی پر قتل کیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہاکہ نئی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی،ماہ رخ کے والد نے فون کرکے مجھے کہا کہ ان کا بھائی کراچی میں بڑی پوسٹ پر ہے۔ میں نے اس خوف سے اپنے بیٹے کو ملائیشیا بھیج دیا تھا۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں۔ بتایا گیاکہ ماہ رخ مقدس حیدری کی بھتیجی ہے۔ انتظار کے والد نے انصاف نہ ملنے پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں