اردن کے شاہ عبداللہ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اردن کے شاہ عبد اللہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ عبد اللہ اردن کے وزیر خارجہ اور اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا استقبال کیا ۔شاہ عبداللہ کو 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ شاہ عبد اللہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں