ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی

کراچی: ( سٹی نیوز) فی تولہ سونا 97 ہزار 60 روپے جبکہ دس گرام 83 ہزار 676 روپے ریکارڈ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1733 ڈالر سے کم ہو کر 1706 ڈالر ہو گئی۔

اس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار 100 روپے سے کم ہو کر 97 ہزار 60 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 429 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 84 ہزار 105 روپے سے گھٹ کر 83 ہزار 676 روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں