انسان کی اصل طاقت خدا پر توکل ہے، اداکارہ سارہ خان

لاہور: ( سٹی نیوز) اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ انسان کی اصل طاقت خدا پر توکل ہے، اپنے رب پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور مشکل حالات میں گھبرانا نہیں چاہیے۔

اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ خدا پر توکل انسان کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ ہمیں اچھے سے برے حالات تک اپنے رب پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور مشکل حالات میں بالکل بھی گھبرانا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے کام پر محنت کرنی چاہیے اور خدا پر بھروسہ رکھنا چاہیے کیونکہ محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر کام میں خدا پر توکل سے انسان کو کامیابی ملتی ہے اور یہ توکل ہی انسان کی اصل طاقت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں