بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، خاتون ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر ہلاک

اوڑیسہ: ( سٹی نیوز) بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر ہلاک ہو گئے۔

ریاست اوڑیسہ میں ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ کا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں سوار خاتون ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر ہلاک ہو گئے۔

حکام نے تکنیکی خرابی کو حادثے کی ابتدائی وجہ بتاتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے، طیارہ پہلی کامیاب پرواز کے بعد دوسرے راؤنڈ میں گر کر تباہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں