موٹر وے پر ٹینکر کے ڈرائیور کو اونگھ آنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا

لاہور (سٹی نیوز)موٹر وے پر ٹینکر کے ڈرائیور کو اونگھ آنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز آئل سے بھرا ٹینکر موٹر وے سے جارہاتھا۔ اس دوران ڈرائیور کو نیند آ گئی جس کے باعث آئل ٹینکر کا توازن بگڑ ااور وہ الٹ گیا۔ ڈرائیور رضوان شدیدزخمی ہوگیا۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں