وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دینے کو دل چاہتا ہے

لاہور(سٹی نیوز)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دینے کو دل چاہتا ہے کیونکہ وہ دن رات عوام کی خدمت کے کام کر رہے ہیں اور حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کی تیز رفتارتکمیل کیلئے بھی انہوں نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے نظام کو بہتر کرنے پر کام کر رہے ہیں جس پر وہ شاباش کے مستحق ہیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف کیلئے خصوصی طور پر تالیاں بجوائیں، پنڈال میں موجودلوگوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ مل کر شہبازشریف شریف کیلئے تالیاں بجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں