عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے کئی مقدمات میں عدالتی مفرور ہونے کا انکشاف ہوا

مظفر گڑھ (سٹی نیوز) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے کئی مقدمات میں عدالتی مفرور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کئی مقدمات میں مفرور ہیں اور اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا ہے جب وہ ان کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش ہوئے۔ جمشید دستی جو کہ کچھ روز پہلے ہی ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے ہیں وہ اپنے پرانے مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے اور دوبارہ درخواست ضمانت جمع کرادی۔ جمشید دستی کے عدالت میں پیش ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹس نے انہیں دوبارہ ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں