آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر ربادا کو ایک ٹیسٹ میچ کیلئے معطل کر دیا

کیپ ٹاؤن (سٹی نیوز)آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر ربادا کو ایک ٹیسٹ میچ کیلئے معطل کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باولر ربادا نے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی بین سٹوکس کو آوٹ کر نے کے بعد نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے فاسٹ باولر کو ایک میچ کیلئے معطل کرتے ہوئے میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیاہے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور 458رنز کی اننگ کھیلی جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنا لیے ہیں تاہم ابھی بھی 244رنز کا خسارہ باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں