دنیا کاسب سے بڑامسافربردار ڈیکر جہاز اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا کاسب سے بڑامسافربردارجہاز ائیربس 380 اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
دنیا کے سب سے بڑے مسافربردار ڈبل ڈیکر جہاز میں ابوظہبی میں پاکستانی سفیر اوردیگر شخصیات پاکستان پہنچیں جبکہ جہاز سے دبئی کے شاہی خاندان کے افراد بھی پاکستان پہنچے ہیں ۔
واضح رہے کہ4انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 600 مسافر سوار ہیں۔
ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔اب ایئر بس 380 ہفتے میں چار مرتبہ اسلام آباد لینڈ کیا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں