انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کا آج آغاز

لندن: (سٹی نیوز) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہو گا، آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بطور کپتان پہلے امتحان کو جیت کے ساتھ یادگار بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

بابائے کرکٹ انگلینڈ میں انٹرنیشنل گیم کے ایک سو سترہ دن کا طویل انتظار ختم، لاک ڈاؤن کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کی بھر پور ٹریننگ کے بعد جیت پر نظریں ہیں۔

کرکٹ دیوانوں کے لیے خوشی کا دن، میزبان ٹیم کے نئے کپتان بین اسٹوکس کا کڑا امتحان ہے، انہوں نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔
ذاتی مصروفیت کی بنا پر جو رُوٹ نے تاریخی ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کی تھی، اپنے جونیئر بین اسٹوکس کو جیت کی ٹِپس دے دیں۔

میچ کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، لعاب سے بال چمکانے پر پابندی ہے، سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت اور کھلاڑی ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں گے۔ مہمان کپتان جیسن ہولڈر بھی ٹور کو فتح کے ساتھ یادگار بنانے کے لیے پرجوش ہیں۔ انگلش وکٹوں پر بدلتے موسم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور کیمار روچ سوئنگ اور اسپیڈ کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں