کراچی میں گوالوں کی من مانیاں، دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی میں گوالوں نے من مانیاں شروع کر دیں، شہری انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا خود ساختہ اعلان کر دیا، کہتے ہیں 11 جولائی کے بعد سے دودھ 10 روپے اضافے سے 120 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ اس وقت دودھ کے سرکاری نرخ 94 روپے ہیں مگر دکانوں پر 110 روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب ڈیری فارمز ہی مہنگا دودھ فروخت کریں گے تو ہم بھی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھینسوں اور چارے کی قیمتیں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں، اس لئے دودھ کی قیمت میں اضافہ نا گزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں