حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: (سٹی نیوز) حکومت نے گندم کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے وزارت غذائی تحفظ کی تجویز پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا تھا جس پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے، درآمدی گندم پر 60 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی اور 11 فی صد کسٹم ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی جبکہ درآمدی گندم پر 17 فی صد سیلز ٹیکس اور 6 فی صد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی عائد نہیں ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق درآمدی گندم فوری طور پر پاکستان آسکے گی، نجی شعبے کو درآمدی گندم منگوانے کا اختیار ہوگا، گندم کی آزاد نقل و حرکت کی اجازت ہو گی اور پورے ملک میں گندم کی آزادانہ ترسیل ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں