اداکار صائم علی نے بھی خاموشی سے شادی کر لی

لاہور: (سٹی نیوز) اداکار سید صائم علی نے بھی کورونا کے دور میں خاموشی سے شادی کر لی۔ صائم علی نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تصویر شیئر کرتے ہوئے صائم نے لکھا کہ ‘چلو آؤ ایک نئی زندگی شروع کریں۔ صائم علی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل انہوں نے گھر والوں کی پسند سے منگنی کی اور گزشتہ روز سادہ سی تقریبِ نکاح میں شادی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ ولیمہ آج ہو گا۔

اپنی اہلیہ کے متعلق بتاتے ہوئے صائم کا کہنا تھا کہ وہ دبئی سے تعلق رکھنے والی فیملی فرینڈ ہیں، وہ حجاب کرتی ہیں اس لئے شادی کی تصویریں شئیر نہیں کر رہے، صائم کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس شادی سے اپنے آپ کو رحمتوں کے سائے میں محسوس کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں