صوابی: اشتہاریوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

صوابی: (سٹی نیوز) صوابی کے علاقے کالو خان میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

کالوخان کے علاقے خٹ کلے میں پولیس نے اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ڈی ایس پی اقبال شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے جوابی کارروائی میں کئی مقدمات میں مطلوب ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں