نواز شریف نے آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے حمایت کرنے کی بات کی تو انہوں نے شرط رکھی کہ آپ میرا نام لے کر کہیں میں آصف علی زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں

لاہور (سٹی نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے حمایت کرنے کی بات کی تو انہوں نے شرط رکھی کہ آپ میرا نام لے کر کہیں میں آصف علی زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف نے دبئی میں موجود آصف علی زرداری سے رابطہ کر کے کہا کہ میرے بعد آپ کی باری ہے بھائی، پتہ ہے نا؟ تو جواب ملا کہ ہاں پتہ ہے، نواز شریف نے کہا کہ بتاؤ پھر کیا کریں، زرداری صاحب نے جواب دیا کہ آپ بتاؤ کیا کریں۔ تو اس رابطے کے بعد میاں نواز شریف نے کل کہا کہ میثاق جمہوریت بحال ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے نواز شریف کا ساتھ دینے کیلئے شرط رکھی ہے کہ وہ زرداری کا نام لے کر کہیں میں آصف زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں۔ اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ ایک دم آپ کا نام لے کر کہہ دوں گا تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا، پھر طریقہ یہ نکالا کہ میثاق جمہوریت کو بحال کیا جائے اور پھر ایسا کیا جائے اور اب نواز شریف نے ان کا نام لینا ہے کیونکہ یہ زرداری کی شرط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں