ملتان:میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر ہمارا دل خون کے آنسورورہا ہے،رہنما ایس ڈی پی اوجالا لنگا

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ اوجالا لنگا نے کوٹ رب نواز میں برما کے مسلمانوں حق میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیں،مسلمان ہونے کے ناطے مظلوم کا ساتھ دیناہم پرفرض ہے،ہمارامقصد املاک کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ عالمی ضمیرکوبیدارکرناہے۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا فوری طورپر اجلاس بلایا جائے اور برما کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیرفعالیت شرمناک ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اوجالا لنگا نے کہا کہ ے کہا کہ اقوام متحدہ فیصلہ کن کردار ادا کرے یا کلی طور پر اپنی حیثیت ضائع کردے، وقت آن پہنچا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وجود کا احساس دلائے اور اس مقصد کو پورا کرے جس کیلئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں