وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے، قاسم اور سلیمان 4 روز بنی گالہ میں والد کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے اپنے والد سے ملنے آئے ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد عمران خان کی وزارت عظمیٰ کیلئے حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے چار روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، دونوں صاحبزادے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے، عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد انکے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں