ننکانہ صاحب :ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او فیصل شہزاد کا تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ

ننکانہ صاحب(حافظ نوید کمبوہ سے)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او فیصل شہزاد نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوکو یوم عاشورہ کے موقع پر کیے گئے انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کو بتایا گیا کہ تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل میں یوم عاشورہ کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں بڑے جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ شیفرڈاگ اور ٹیکنیکل آلات سے کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ بڑے جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس لگائے گے ہیں ۔سیکورٹی اور دیگر معاملات کی براہ راست نگرانی کے لیے تحصیل آفیسز میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں 24گھنٹے متعلقہ محکموں کا عملہ موجود ہے مزید بتایا گیا کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں کی سہولت کے لیے جلوس کے روٹس پر تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے تحصیل انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور متعلقہ افسران کو ہدایات کیں کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر تمام مسالک کے علماءانجمن تاجراں کے نمائندگان،میڈیا اورامن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے بہترین انتظامات کیے جائیں انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مجالس اور جلوس کے موقع پر عزاداروں کی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل میں مختلف جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں