تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات، وزیر اعظم کا نوٹس، برہمی کا اظہار

کراچی: (سٹی نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ میں تنظیمی اختلافات پر وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کے بعد سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے مصالحتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی کے کنوینر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی ہوں گے۔ کمیٹی میں اراکینِ سندھ اسمبلی شہریار شر، ارسلان گھمن، بلال غفار اور ریاض حیدر شامل ہوں گے۔

مصالحتی کمیٹی بلدیاتی الیکشن سے قبل تنظیمی اختلافات ختم کرنے کا ٹاسک مکمل کرے گی۔ عامر کیانی نے کہا کراچی سے کشمور تک تنظیمی اختلافات کو ختم کر کے پارٹی کو مضبوط بنایا جائے گا، اگلی سندھ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں