پشاور زلمی کے زیر اہتمام ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا آغاز

کراچی: (سٹی نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے زیراہتمام ایم جی زلمی کیمپ کے ذریعے ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کے علاوہ ٹیم منیجر ارشد خان پرامید ہیں کہ خیبر پختونخوا سے زبردست صلاحیت سامنے آئے گی جس کا فائدہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچے گا۔ جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ کیمپ میں 70 کرکٹرز شریک ہوئے جنہوں نے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرکے انہیں پی ایس ایل کی ایمرجنگ کیٹگری کے تحت پشاور زلمی کا حصہ بنایا جائے گا جس کیلئے پشاور، سوات، صوابی، ایبٹ آباد، میران شاہ، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے اور منتخب کھلاڑیوں کو آپس میں میچز بھی کھلائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں