وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایک اور زور دار جھٹکا، رکن اسمبلی اکبر اسکانی بھی ساتھ چھوڑ گئے

کوئٹہ (سٹی نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا،بلوچستا ن اسمبلی کے رکن اکبر اسکانی بھی ساتھ چھوڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کےخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کئے جانے کا امکان ہے،اسمبلی کے قواعدو ضوابط کے مطابق تحریک پیش کرتے وقت 13 ارکان کی حاضری ناگزیر ہے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کےلئے وزیراعلیٰ کو ایوان میں سادہ اکثریت یعنی 33 اراکین کی حمایت درکارہوگی جبکہ تحریک کی کامیابی کےلئے محرکین کو بھی یہی سادہ اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کو اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے ،بلوچستان اسمبلی کے رکن اکبر اسکانی بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ،اپوزیشن کا کہناتھا کہ انہیں 41 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں