شاداب خان اور حسن علی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ناصرف اچھے باؤلرز ہیں بلکہ بہترین آل راؤنڈرز بننے کا سفر بھی شروع کر چکے ہیں

نیلسن (سٹی نیوز) پاکستانی نوجوان سپنر شاداب خان نے اپنی عمدہ باؤلنگ کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے لیکن اب وہ اپنی بیٹنگ کا جادو بھی خوب چلا رہے ہیں اور دنیا بھر کے کھلاڑی ان کی عمدہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی تو ایک مرتبہ پھر شاداب خان نے ذمہ داری اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے حسن علی کیساتھ مل کر 70 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم کر کے پاکستانی دم توڑتی امیدوں کو سہارا دیا۔ شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

اگرچہ پاکستان یہ میچ ہار گیا ہے مگر شاداب خان اور حسن علی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ناصرف اچھے باؤلرز ہیں بلکہ بہترین آل راؤنڈرز بننے کا سفر بھی شروع کر چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب دونوں اظہر محمود اور عبدالرزاق جیسی بیٹنگ کرتے دکھائی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں