پرچی کی تشہیر کیلئے حریم فاروق ’ چائے والی‘ بن گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ” پرچی“ کی پاکستان بھر میں کامیاب نمائش جاری ہے، فلم کی تشہیر کے سلسلے میں سٹار کاسٹ ٹرک اڈے پر پہنچ گئی جہاں فوٹو شوٹ ہوا، اس دوران حریم فاروق نے چائے بھی بنائی ۔
تفصیلات کے مطابق فلم پرچی نے ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے تین روز میں ہی 3 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ فلم کی اس کامیابی کے پیچھے اس کی بہترین پرموشن کا بھی عمل دخل ہے کیونکہ سٹار کاسٹ نے تشہیر کیلئے منفرد انداز اپنائے ہیں۔

پرچی کی تشہیر کے سلسلے میں علی رحمان خان اور حریم فاروق نے ٹرک اڈے کا رخ کیا اور فوٹو شوٹ کرایا۔ اس موقع پر دونوں نے دیسی انداز اپنایا اور ٹرک میں بیٹھ کر تصاویر بنوائیں ، اس کے علاوہ اڈے پر پڑی چارپائیوں پر بھی سٹار کاسٹ نے چائے کا لطف اٹھایا۔

ایک تصویر میں حریم فاروق کو چائے بناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے اس منفرد انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں