بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد اب اداکارہ نور بخاری بھی سامنے آگئی ہیں

لاہور (نیوز ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی اپنی پیرنی بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبر سامنے آتے ہی پورے پاکستان میں یہ موضوع زیر بحث ہے اور اس حوالے سے طرح طرح کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں تاہم بشریٰ مانیکا اور عمران خان نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد اب اداکارہ نور بخاری بھی سامنے آگئی ہیں ۔ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ بھی بشریٰ مانیکا عرف پنکی پیرنی کی مرید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ عرف پنکی میری مرشد ہیں اور ولی حامد سے طلاق لینے کے حوالے سے مرشد بشریٰ نے کبھی کچھ نہیں کہا ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ باط قطعی طور پر غلط ہے کہ سابقہ خاوند عون چودھری سے شادی کروں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں