پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے میچ کا ایسا نتیجہ سامنے آگیا کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

لاہور (سٹی نیوز)شکاری خود یہاں شکار ہو گیا ،کیویز نے شاہینوں کا دوسری بارپر اطمینان طریقے سے شکار کیا ۔بارش کے باعث محدود ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے 24اوورز میں با آسانی 151رنز کا حدف حاصل کر لیا ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے جس کا تعاقب کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی بلے باز میدان میں آئے تو ان کی دو وکٹیں جلد ہی گر گئیں اور 64کے مجموعی سکور پر بارش ہوگئی ۔
میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہو ا تو نیوزی لینڈ کی اننگز25اوورز تک محدود ہو گئی جبکہ اسے جیت کے لیے 151رنز درکار تھے ۔کیویز بلے باز گپٹل نے 86سکور جبکہ راس ٹیلر 45سکور بنا کر ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار اداکیا ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنر کولن منرو2 گیندوں پر صفر رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔کیویز کیپٹن کین ویلیمسن28گیندوں پر 19رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔کیویز بلے باز مارٹن گپٹل 40گیندوں پر 31رنز بنا کر روز ٹیلر کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستان نے9 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کو 247رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے اوپننگ کرتے ہوئے امام الحق 11 گیندوں پر 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ اور اظہر علی 16 گیندوں پر 6 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند کا شکار ہو ئے۔ بابر اعظم17 گیندوں پر10رنز بنا کرلوکل فرگوسن کی گیند پر ٹیلر اور شعیب ملک 46 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ٹاڈ ایسٹل کی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔پاکستانی کیپٹن سرفراز احمد بھی عمدہ کارکردگی نہ دکھا پائے۔سرفراز احمد بھی6گیندوں پر 3 رنز بنا کر ٹاڈ ایسٹل کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو ئے۔ محمد حفیظ 71گیندوں پر 62بنا کر میچل سینٹلر کے گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 17 گیندوں پر 7 رنز بنا کر لوکل فرگوسن کی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔حسن علی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے31 گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹم ساؤتھی اور شاداب خان 68گیندوں پر52رنز بنا کر لوکل فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔ محمد عامر 14گیندوں پر 8اور رومان رئیس 3 گیندوں پر6 رنز بنا کر وکٹ پر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے بالترتیب ٹم ساؤتھی نے 2،لوکل فرگوسن نے 3،ٹرینٹ بولٹ نے 1،میچل سینٹلرنے 1اور ٹاڈ ایسٹل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں