حسن علی نے انتہائی اہم موقع پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے

نیلسن (سٹی نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی لیکن خوشی کی خبر یہ ہے کہ ٹیل اینڈرز نے ایک مرتبہ پھر لاجواب بیٹنگ کے ذریعے پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے کہ اب ہمارے باؤلرز بھی ’تقریباً‘ بلے باز بن گئے ہیں۔

اس کی تازہ ترین مثال حسن علی ہیں جنہوں نے انتہائی اہم موقع پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے اور اس دوران 4 چھکے اور 4 چوکے بھی مارے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور پاکستان کی یکطرفہ ہار کو کم از کم مقابلے پر لے آئے۔

ان کی لاجواب بیٹنگ پر پاکستانی بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعر یفیں کی جا رہی ہیں کہ ون ڈے کے نمبرون باؤلرز نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے اور بتایا دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ہر ممکن کوشش کے ذریعے ٹیم کے کام آنے کیلئے بھرپور محنت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں