نوجوان کی شادی، خوشیاں منا کر سہاگ رات کیلئے گھر پہنچا تو دلہن غائب، وہ کہاں گئی؟جان کر ہرمرد کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارت میں دلہن نے اس وقت اپنے شوہر سمیت اہلخانہ کو بڑا جھٹکا دے دیا جب وہ سہاگ رات کو دولہا کی آمد سے پہلے ہی اپنے عاشق کے ساتھ رفو چکر ہوگئی ، پولیس کی جانب سے مفرور دلہن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے 100 کلومیٹر شمال کی طرف واقعہ شہر دربھنگامیں پیش آیا۔ داریما گاﺅں کی لڑکی پوجا کماری کی شادی سیماری گاﺅں کے نوجوان شیکھر کمار سے ہوئی ۔ کثیر تعداد میں مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب قادرآباد میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے اختتام پر دلہن کو دولہا کے گھر لے جایا گیا لیکن دولہا اپنے سسرالیوں کے ساتھ رکا رہا تاہم جب وہ گھر گیا تو اس پر اس وقت بجلیاں گر گئیں جب اسے پتہ چلا کہ اس کی دلہن گھر سے غائب ہے۔ اہلخانہ نے مل کر دلہن کو ڈھونڈنا شروع کردیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود اس میںکامیابی حاصل نہ کرسکے، جس کے بعد لڑکی کے والد نے ایف آئی آر درج کرادی۔ دلہن کے والد نے ایف آئی آر میں 2 مشکوک افراد کا تذکرہ کیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ دلہن اپنے کلکتہ والے عاشق کے ساتھ فرار ہوئی ہے کیونکہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر آیا تھا۔ دوسری جانب دولہا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اگر لڑکی مل بھی جاتی ہے تب بھی وہ اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں