انوشکا شرما کے والد نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟ تفصیلات نے بھارتیوں کو بھی حیران کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی اور تقریب پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ اس موقع پر کئی لوگوں نے انہیں مہنگے مہنگے تحائف دئیے مگر انوشکا شرما کے والد نے اپنے داماد کو کیا تحفہ دیا؟ تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انوشکا شرما کے والد کرنل (ر) اجے کمار شرما نے تیجاسوینی دیویا نائیک کی کپتان ”سموکس اینڈ وہیسکی“ تحفے میں دے۔ اداکارہ کے والدین اس کتاب کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوئے جو 42 نظموں کا مجموعہ ہے اور یہ تمام نظمیں تعلقات اور اس دوران آنے والے اتار چڑھاﺅ سے متعلق ہیں۔ انوشکا کے والد نائیک کے کام سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے یہ کتاب اپنے داماد ویرات کوہلی کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں