”ماروی میمن کو نواز شریف بلاتے ہیں نہ مریم نواز لیکن آنے والے دنوں میں وہ۔۔۔“ مامر متین نے مارو ی میمن سے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماءبھی پریشان ہو جائیں گی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر متین کا کہنا ہے کہ ان دنوں مسلم لیگ (ن) نے ماروی میمن کو مکمل طور پر نظرانداز کیا ہوا ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی انہیں نہیں بلاتیں مگر آئندہ آنے والے دنوں میں وہ سب کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔

ماروی میمن اور چوہدری شجاعت کا ذکر ہوا تو پروگرام کی بریک کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے رﺅف کلاسرا کو فون کیا جس کا احوال رؤف کلاسرا نے کچھ یوں بتایا کہ ”ابھی ہم ماروی میمن کی سفارش سے متعلق جو بات کر رہے تھے، کہ چوہدری شجاعت سے پوچھا جائے ماروی میمن کی کس طریقے کی سفارش آئی تھی۔
اس حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کا فون آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ بات اتنی لمبی ہے کہ بریک میں بات نہیں ہو سکتی تو ہم ان سے یہ کہتے ہیں کہ بہتر ہے وہ پروگرام میں آئیں اوراس سے متعلق عوام کو بتائیں۔ ہم کبھی کبھار چوہدری شجاعت حسین کے دربار میں جاتے ہیں اور ان کی باتیں سنتے ہیں، اب بھی جائیں گے اور اس حوالے سے تمام معلومات حاصل کر کے قوم کو بتائیں گے کہ اس طرح کے پیراشوٹرز کیسے اتنی بڑی بڑی سفارشیں لے کر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں