ملتان یونین آف جرنلسٹ (ایم یو جے) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019کا انعقاد

ملتان (فاروق ملک) ملتان یونین آف جرنلسٹ (ایم یو جے) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019کا انعقاد گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں منعقد ہوا۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار ظفراللہ خان نے حتمی نتائج کااعلان کردیا جس کے مطابق صد کی نشست پر میاں مقصود احمد 114 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل اعجاز خان ترین نے 108 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدور کی نشست پر اعظم جہانگیر 153 جبکہ را? نعمان علی 135ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ سیکرٹری جنرل کی نشست پر انجم پتافی 110ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل خالد چوہدری نے 105ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محمد عبداللہ 145اور بابر چوہدری 127 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر عدنان فاروق قریشی 115 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر مہوش ظفر‘ محبوب ملک‘ سرمد علی‘ عبداللہ طارق‘ اظہار ڈوگر‘ فیاض بھٹی‘ زاہد جمال‘ وسیم ناصر‘ احمد ندیم قاسمی اور ملک اظہار کامیاب قرار ائے جبکہ مندوب کی نشستوں پر 4امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد کل 14 مندوبین ندیم شاہ‘ اظہار عباسی‘ اقبال مبارک‘ دل محمد خان‘ شیخ رضوان‘ عابد بشیر‘ طارق چوہدری‘ سہیل احمد‘ عثمان علی‘ صہیب اقبال‘ فیصل اکرم‘ را? آصف‘ عبدالر?ف اور زرینہ سحر منتخب ہوئے۔ پولنگ کا عمل صبح 9 صبح سے شام 4 بجے تک جاری رہا اور کل 227 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں