دبئی (ویب ڈیسک)پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی آپس میں لڑائیوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور اس بار کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے باولر راحت علی کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس کا چرچا سوشل میڈ یا پر بھی خوب ہو ا تو سابق کرکٹر رمیض راجہ بھی میدان میں آگئے۔میچ کے دوران جب راحت علی نے عماد وسیم کو آوٹ کیا تو انہوں نے جوش و جذبے کے ساتھ خوشی منائی جو شائد عماد وسیم کو پسند نہ آئی اور انہوں نے جاتے ہوئے رک کر راحت علی کو کچھ جملے کہے جس پر راحت علی نے ہاتھ کا اشارہ دکھا کر انہیں وہاں سے جانے کو کہا اور اسی دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد راحت علی کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے
Best Scene of today's Match#KKvQG pic.twitter.com/gfNl7VsyGF
— ز ع ی م (@Baba_e_Gormint) March 8, 2018
اس حوالے سے سوشل میڈ یا صارفین نے خوب اپنے جذبات کا اظہار کیا تو رمیض راجہ بھی میدان میں آگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ راحت علی نے بھی کراچی کنگز کو غصہ دکھا یا ،پتہ نہیں کیوں لیکن ایسا کرنے پر مجھے راحت بہت اچھا لگا ۔سابق کرکٹر راحت علی کی عماد وسیم سے لڑتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ جب کو کراچی کا شخص یہ کہتا ہے کہ ”کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے“ تو پھر میرا رد عمل بھی ایسا ہی ہوتا ہے