’عمران خان نے جب بھی ہمارا ہیلی کاپٹر استعمال کیا ، اس ۔ ۔ ۔‘‘ خیبرپختوںخوا حکومت نے نیب کو جواب دیدیا

نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے میں خیبر پختونخوا حکومت ے اپنا جواب نیب میں جمع کراتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ اور سفر کرنیوالی شخصیات کی معلومات بھی فراہم کر دی ہیں۔ جواب میں خیبر پختونخوا حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے بل ادا کرکے ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے نیب کو جواب کے ساتھ سرکاری ہیلی کاپٹر کے 2008ء سے اب تک کے استعمال کا ریکارڈ ، قواعد و ضوابط اور خریداری کے معاہدے کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں ۔
جواب میں صوبائی حکومت کاکہناہے کہ سابق حکومت نے موجودہ حکومت سے کہیں زیادہ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے جتنی مرتبہ بھی ہیلی کا پٹر میں سفر کیا اسکا باقاعدہ بل اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں