وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد: (سٹی نیوزایچ ڈی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال، بھارت سے کیٹرے مار ادویات کی درآمد سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کابینہ میں بھارت سے ایک مرتبہ کے لیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 4 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تعیناتی اور جی ایم ایڈمن کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کو پاور ڈویژن کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ پروٹیکو آلات کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔

کابینہ کو عوامی مفاد عامہ کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی حکومت، کارپوریشن اور خود مختار اداروں کی تنظیم نو سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت کے ڈومیسائل پر 1 سے 15 سکیل تک کی ملازمتیں 100 فیصد اسلام آباد کے لیے مختص کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں