اسلام آباد: عورت مارچ پر پتھراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمہ درج

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے شرکاء پر پتھراؤ، سڑکیں بند اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ کوہسار میں سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضٰی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز پولی کلینک کے پاس لاؤڈ سپیکر پر عورت مارچ کے شرکاء کے احساسات مجروح کئے گئے، منتشر ہونے کا کہنے پر شرکاء مشتعل ہوئے، پولیس اہلکاروں کو دھکے دے کر قناعتیں ہٹا دیں، منتظمین و مظاہرین نے روڈ کو عوام کے لئے بلاک کیا، جبکہ عورت مارچ کے شرکاؤ پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ روزعورت مارچ کے دوران پتھراؤ سے چند افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں