ملتان : موجودہ مہنگائی کے دور میں ہومیو پیتھک ایک سستا اور موثر طریقہ علاج ہے،ڈاکٹر فرید الحق قریشی

ملتان(  ملک ساجد سے  )ملتان ہومیو پیتھک میڈیکل کالج ملتان میں بانی ڈاکٹر ہانیمن ڈے کے موقع پر واک کی گئی،اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹر فرید الحق قریشی پرنسپل نے واک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہومیوپیتھک طریقی علاج قدرتی اصولوں کے عین مطابق ہے،موجودہ مہنگائی کے دور میں ہومیو پیتھک ایک سستا اور موثر طریقہ علاج ہے اور حکومت کو چاہیے کہ اس طریقہ علاج میں سرکاری سرپرستی کی جائے تاکہ غریب مریض اس سے بخوبی استغادہ کر سکیںاور سرکاری ہسپتالوں میں ہومیو ڈاکٹروں کی تقرری کو یقینی بنا یا جائے،ہومیو ڈاکٹر عبدالرحمن تسلیم ،محمد ارشادنے کہا کہ بانی ہومیو پیتھی ڈاکٹر ہانیمن نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج دریافت کر کے محرومی انسانیت پر عظیم احسان اور اکی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،اس طریقہ علاج میں مریض کا علاج موجود ہے،حکومتی سطح پر اس طریقہ علاج کی مکمل سرپراستی ہونی چاہیے،ہومیو ڈاکٹر انیس مرزا نے کہا کہ ڈاکٹر ہانیمن نے اس طریقہ علاج کی بنیاد سائنسی بنیادوں پر رکھی،اس طریقہ علاج امراض کاشافی علاج موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں