انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے گر گیا، سٹاک مارکیٹ میں 716 پوائنٹس اضافہ

کراچی: (سٹی نیوز) انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 716 پوائنٹس اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی گراوٹ کا شکار نظر آئی، ڈالر 46 پیسے سستا ہو کر 167 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا جب 716 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 31 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ڈالر ریٹ میں 14 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 167 روپے 76 پیسے میں فروخت ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں