ایکسپورٹ آرڈرز والے صنعتی یونٹس کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ، مزید 7 روز کی توسیع

لاہور: (سٹی نیوز) پنجاب میں صنعتی سیکٹر کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ حکومت نے ایکسپورٹ آرڈرز والے صنعتی یونٹس کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔

ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے سے بچانے کے لئے 32 صنعتی یونٹس کو سات اپریل تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان میں اکثریت کا تعلق ٹیکسٹائل سیکٹر سے ہے۔ یہ استثنیٰ اب 14 اپریل تک جاری رہے گا۔

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صنعتی یونٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر لازم اپنانا ہوں گی۔ یہ یونٹس لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، قصور اور پتوکی میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں