کورنا بے قابو: ایک دن میں ریکارڈ 105 افراد جاں بحق، 1 لاکھ 8 ہزار 317 متاثر

لاہور: ( سٹی نیوز) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 172 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 646 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 40 ہزار 819، سندھ میں 39 ہزار 555، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952، اسلام آباد میں 5 ہزار 785 جبکہ آزاد کشمیر میں 412 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں