سب کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی مریم نواز شریف اس وقت کہاں ہیں اور وہ اس ریلی میں کیوں شامل نہیں ہوئیں؟

اسلام آباد (سٹی نیوز) سابق وزیراعظم کا سفر شروع ہو چکا ہے لیکن سب کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی مریم نواز شریف اس وقت کہاں ہیں اور وہ اس ریلی میں کیوں شامل نہیں ہوئیں؟ تو اس کا جواب بھی انہوں نے خود ہی دیدیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو بھی ساتھ ہونا چاہئے تھا میڈم۔‘‘
مریم نواز نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ’’میں بھی ان کیساتھ جانا چاہتی تھی، اس لئے ان سے درخواست کی۔ انہوں نے منع کر دیا۔ ان کے الفاظ میرے لئے حتمی ہیں، باپ کا حکم۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں